ہو گا سکوں بھی ہوتے ہوتے
سو جاؤں گا، روتے روتے
آخر دل ہے، ٹھہر جائے گا
شام و سحر کے ہوتے ہوتے
وحشت ناک ہے خوابِ ہستی
داغِ دل اشکوں سے مِٹے گا
دُھلتے دُھلتے، دھوتے دھوتے
آپ سے آپ تِرے دیوانے
ہنس بھی دِیئے ہیں روتے روتے
تابش دہلوی
No comments:
Post a Comment