Saturday, 8 August 2020

ہرے پتو سنہری دھوپ کی قربت میں خوش رہنا

ہرے پتو، سنہری دھوپ کی قربت میں خوش رہنا
مگر ممکن نہیں ہے ایک سی حالت میں خوش رہنا
مگن رہتے ہیں یہ بوڑھے شجر اپنی کتھاؤں میں
انہیں آتا ہے اپنے ذہن کی جنت میں خوش رہنا
یہ آنسو چار دن کے ہیں یہ آنسو سوکھ جائیں گے 
سکھا دیں گے تمہیں حالات ہر صورت میں خوش رہنا 
سکون دل گنوا بیٹھو گے تم فطرت سے لڑنے میں
جو چاہو عافیت اپنے قد و قامت میں خوش رہنا
پکارا عمر کو خوشیوں نے جب بے حد مصروف تھے 
سمے سے سیکھ لیتے کاش ہم فرصت میں خوش رہنا 

ظفر صہبائی

No comments:

Post a Comment