تم نے جینا ہے کیا سدا لوگو
خبطِ عظمت میں مبتلا لوگو
تم سے پہلے بھی کتنے آئے تھے
جن کا کچھ بھی نہیں پتا لوگو
اب ترستے ہو ایک کرن کو بھی
مال و دولت، جلال و عظمت سب
رہنے والے نہیں "سدا" لوگو
روند کر اپنے دوستوں کو تم
قد نہ کر پاؤ گے "بڑا" لوگو
جلیل حیدر
No comments:
Post a Comment