کچھ تِرے یار ہیں، کچھ مِرے یار ہیں
شہ سے بڑھ کے جو شہ کے وفادار ہیں
آئینے سے بھی جو جھوٹ بلواتے ہیں
تیرے "دربار" میں ایسے فنکار ہیں
پوچھتے ہیں ہوا سے کہاں جلنا ہے؟
خود سے کمتر سے ملنا گوارا نہیں
اور، برتر سے کتنے "ملنسار" ہیں
آسماں معترف جن کی عظمت کا ہے
کچھ زمیں پر بھی ایسے گنہ گار ہیں
جلیل حیدر
No comments:
Post a Comment