Tuesday, 18 August 2020

خود کو کچھ اس لحاظ سے تقسیم کیجئے

خود کو کچھ اس لحاظ سے تقسیم کیجئے 
پچھلی محبتوں کی بھی تعظیم کیجئے
ایسے نہیں کھلے گا کبھی رنگ کا حجاب 
خوشبو سے ہٹ کے پھول کی تفہیم کیجئے
ممکن ہے یہ دراڑ ہی کھڑکی کا کام دے 
قدرت کا فیصلہ ہے تو تسلیم کیجئے 
ماضی کا قصہ بن گئیں نقشے کی خامیاں 
دیوار و در میں اب کوئی ترمیم کیجئے

اظہر فراغ

No comments:

Post a Comment