Tuesday, 24 November 2020

کھڈیوں پر بنے لوگ

 کھڈیوں پر بنے لوگ


لوگ مرتے ہیں

تھری پیس سوٹ میں

تنگ ہوتی وردی میں

ٹخنے تقسیم کرتی شلواروں

گُھٹی تمنا

یا وصل کے سیّال سے

چِپکتے زیر جاموں میں


انسان انہیں دِکھتا ہے

آخری رسومات کے دوران

یا جب اسے

وصل کے غار سے دھکیلا جاتا ہے

کھڈیوں پر بنے لوگ

عمر بھر ایک دوسرے کو

انسان کی باتیں سناتے ہیں


حسین عابد

No comments:

Post a Comment