مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے
تمہارے ہنسنے سے
خوشوں سے لٹکی بے موسمی کلیاں
مدھم سرگوشیاں کرنے لگیں
تمہارے لجانے سے
ہواؤں کے رتھ پہ سوار پریاں
چاند کی روشنی چرا کر لے آئیں
کاجل کی دھاری اور آب و رنگ
عام اقرار کرنے لگے کہ
مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے
ماہم ارشد
No comments:
Post a Comment