رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
خواب پرندہ
رات کے پچھلے پہر
کسی انجانے دیس سے اڑتے اڑتے
آنکھوں کے سُونے جنگل میں گیت سنانے آ بیٹھا ہے
جب تڑکے کی تالی بجے گی
خواب پرندہ اڑ جائے گا
اور تمہاری آنکھیں پھر اپنے پنجرے میں کُھل جائیں گی
سلطان ناصر
No comments:
Post a Comment