Tuesday, 24 November 2020

اب کتابوں میں شاعری کے نئے معانی پڑھا کریں گے

 کہ اب کتابوں میں شاعری کے نئے معانی پڑھا کریں گے

مجھے خوشی ہے ہمارے بچے عمیر نجمی پڑھا کریں گے

ابھی محبت کو پڑھنے والے اسے محبت ہی پڑھ رہے ہیں

کئی زمانوں کے بعد اس کو بھی لوگ غلطی پڑھا کریں گے

یہ لکھنے والوں کا المیہ ہے کہ لوگ سارے ہی پڑھنے والے

لباس مہنگا خرید لیں گے، 🕮 کتاب سستی پڑھا کریں گے

جو تم سمجھتے ہو تخت اس کو، تمہیں مبارک ہو بادشاہی

ہم ایسے خاکی تو ایک کرسی کو صرف کرسی پڑھا کریں گے

یہ تم کو باغی جو کہہ رہے ہیں تمہارے مرنے کے بعد سارے

مجھے یقیں ہے تمہارے شعروں کو بستی بستی پڑھا کریں گے


ناہید اختر بلوچ

No comments:

Post a Comment