چننے والے
خوشبودار ہوتے ہیں وہ ہاتھ
جو پھول چنتے ہیں
گجرے، ہار اور گلدستے بناتے ہیں
پیارے دکھتے ہیں پرندے
جب وہ دانے چنتے ہیں
اپنے بچوں کے لیے
اچھے لگتے ہیں گاؤں کے بچے
بیریوں تلے بیر چنتے ہوئے
آلودہ مگر محترم ہیں ہاتھ
جو چنتے ہیں کوڑے کرکٹ سے
حلال روزی
کتنے سفّاک ہیں وہ لٹیرے
جو چنتے ہیں
حکمران نما ملازم
اپنے لیے
ہمارے لیے
افتخار بخاری
No comments:
Post a Comment