Tuesday, 3 November 2020

ہم انتظار کریں گے تیرا قیامت تک

 فلمی گیت


ہم انتظار کریں گے تیرا قیامت تک

خدا کرے کہ قیامت ہو اور تُو آئے

ہم انتظار کریں گے


بجھی بجھی سی نظر میں تیری تلاش لیے

بھٹکتے پھرتے ہیں ہم آپ اپنی لاش لیے

یہی جنوں، یہی وحشت ہو اور تُو آئے

خدا کرے کہ قیامت ہو اور تُو آئے

ہم انتظار کریں گے


نہ دیں گے تجھے الزام بے وفائی کا

مگر گلہ تو کریں گے تیری جدائی کا

تیرے خلاف شکایت ہو اور تُو آئے

خدا کرے کہ قیامت ہو اور تُو آئے

ہم انتظار کریں گے


یہ زندگی تیرے قدموں میں ڈال جائیں گے

تجھی کو تیری امانت سنبھال جائیں گے

ہمارا عالم رخصت ہو اور تو آئے

خدا کرے کہ قیامت ہو اور تُو آئے

ہم انتظار کریں گے


ساحر لدھیانوی

No comments:

Post a Comment