Wednesday, 25 November 2020

اب کی بار جو مجھ سے ملنے آؤ

 روپ سروپ


اب کی بار جو مجھ سے ملنے آؤ

تو مِرے واسطے

ابریشم کی اک احمری ساڑھی

موتیے سے گتھی پھول مالا اور

چاند جھروکوں سے چند گہنے لانا

اور پھر 

اپنی نین دھاریوں میں تم مجھ کو بھر لینا

کاسنی روپ میں

میں تم کو بھلی لگوں گی


ماہم ارشد

No comments:

Post a Comment