Monday, 23 November 2020

میں گرہیں کھولتا ہوں راستے ہموار کرتا ہوں

 یہ آخر ماجرا کیا ہے


میں گِرہیں کھولتا ہوں

راستے ہموار کرتا ہوں

اور اپنی اس ریاضت میں

میں اپنی کوششوں سے مطمئن بھی ہوں

مِری یہ انگلیاں ہر ایک گِرہ سے شناسا ہیں

مگر یہ انگلیاں جب تھکنے لگتی ہیں

تو کچھ آرام کرتی ہیں

انہیں آرام کے لمحوں میں

کوئی ہے

جو چپکے سے چلا آتا ہے

گِرہیں ڈال جاتا ہے

یہ کیسا کھیل ہے؟

وہ کون ہے؟

جو راستے ہموار کرنے کی

ہر اک کوشش پہ پانی پھیر دیتا ہے

یہ آخر ماجرا کیا ہے؟


یوسف خالد

No comments:

Post a Comment