Tuesday, 24 November 2020

کوئی بوسیدگی بھی کبھی پہنتا ہے بھلا

 تنہائی


سفید دیوار پہ ٹنگے سیاہ کوٹ کی طرح اولڈ فیشن

جگہ جگہ سے ادھڑی ہوئی

میلی دیواروں کی طرح

روز اس دیوار پہ ایک دن طلوع ہوتا ہے

ایک رات غروب ہوتی ہے

کوٹ اسی طرح ہر روز

ایک دن اور پرانا ہو جاتا ہے

بوسیدہ دِکھنے لگتا ہے

اسے کون پہنے؟

کوئی بوسیدگی، بھی کبھی پہنتا ہے بھلا؟


دلشاد نسیم

No comments:

Post a Comment