Wednesday, 21 April 2021

یہ کتاب دل اٹھا لا سن ذرا اشلوک یار

 یہ کتابِ دل اُٹھا لا، سُن ذرا اشلوک یار

روشنی کرنے لگا ہوں غار میں، مت روک یار

شمع یہ اردو غزل کی کل جلائیں گے جگر

آج وارث کی سُنا دے وہ کہانی لوک یار

کیا خسِ یوسف کی خُوشبو اور کو آتی نہیں

کوچوانا! کھینچ راسیں، روک گاڑی روک یار

خاک گوندھی جا چکی ہے، خلق کرنے دے جہاں

دیکھتا جا، سن کہانی، بیچ میں مت ٹوک یار

اس پیالے کی فضیلت کا بیاں کچھ دیر بعد

دان کر آبِ مقدس، لے بڑھائی اوک یار

دیکھ یہ طوق و سلاسل کی گرانی اے شقی

چل رہا ہوں، دور کر لے نیمچے کی نوک یار


احمد جہانگیر

No comments:

Post a Comment