Wednesday, 21 April 2021

آسمانی فیصلہ آنے کو ہے

 آسمانی فیصلہ آنے کو ہے

شہر میں کوئی وبا آنے کو ہے

ختم ہوتا ہے جو اک دیوار پر

آگے وہ بھی راستہ آنے کو ہے

احتیاطاً شہر میں ہے فوجِ شاہ

حُکم درباروں سے کیا آنے کو ہے

چھوڑنے ہیں ہم کو اک دُوجے کے ہاتھ

ایسا بھی اک مرحلہ آنے کو ہے

کس نے رکھا ہے مِرے شانے پہ ہاتھ

مجھ میں کتنا حوصلہ آنے کو ہے


پرویز اختر

No comments:

Post a Comment