عشق تو میٹھا زہر ہے سائیں
دشمن اس کا دہر ہے سائیں
بچ نہ سکا ہے کوئی جس سے
عشق کی ایسی لہر ہے سائیں
پیار کہاں سے تم پاؤ گے؟
سب کے دل میں قہر ہے سائیں
جس کو نہیں سمجھے شاعر بھی
چاہت ایسی بحر ہے سائیں
ہم کو الگ ان حیوانوں سے
اپنا بسانا شہر ہے سائیں
فوزیہ مغل
No comments:
Post a Comment