Wednesday, 21 April 2021

اپنی جیسی ہی کسی شکل میں ڈھالیں گے تمہیں

 اپنی جیسی ہی کسی شکل میں ڈھالیں گے تمہیں

ہم بگڑ جائیں گے اتنا کہ بنا لیں گے تمہیں

جانے کیا کچھ ہو چھُپا تم میں محبت کے سوا

ہم تسلی کے لیے پھر سے کھنگالیں گے تمہیں

ہم نے سوچا ہے کہ اس بار جنُوں کرتے ہوئے

خود کو اس طرح سے کھو دیں گے کہ پا لیں گے تمہیں

مجھ میں پیوست ہو تم یوں کہ زمانے والے

میری مٹی سے مِرے بعد نکالیں گے تمہیں


ابھیشیک شکلا

No comments:

Post a Comment