Saturday, 10 July 2021

ہر اک فتنے کے پیچھے تو یہی رنگریز شامل ہیں

 رنگریز


کسی مُلا نے مُفتی نے

کبھی رہبر نے وردی نے 

مدرسے کے نصابوں نے

کبھی جنت کے خوابوں نے

سبھی کچھ ہی بدل ڈالا

وہ جذبہ ہی کُچل ڈالا

تو پھر تقسیم کے پیچھے

کہاں انگریز شامل ہیں

ہر اک فتنے کے پیچھے تو

یہی رنگریز شامل ہیں


انیس فاروقی

No comments:

Post a Comment