Monday, 19 July 2021

دشت بلائے شوق میں خیمے لگائے ہیں

 دشتِ بلائے شوق میں خیمے لگائے ہیں

ابنِ زیادِ وقت سے کہہ دو ہم آئے ہیں

اک کہکشاں ہی تنہا نہیں وجہِ دلکشی

آنچل پہ تیرے ہم نے بھی موتی لٹائے ہیں

تہہ کر چکے بساطِ غم و فکر روزگار

تب خانقاہِ عشق و محبت میں آئے ہیں

تم ہی نہیں علاج محبت سے بے نیاز

ہم نے بھی احتیاط کے پرزے اڑائے ہیں

لگتا یہی ہے نور کے رتھ پر سوار ہوں

آنکھوں نے تیری مجھ کو وہ رستے سُجھائے ہیں

وحشت سرائے دہر میں بھی شاد کام ہیں

ثاقب یہ لوگ کون سے جنگل سے آئے ہیں


امیر حمزہ ثاقب

No comments:

Post a Comment