Friday, 1 October 2021

پیغام دے رہے ہیں خدا کا غدیر میں

 پیغام دے رہے ہیں خدا کا غدیر میں

مولا کا ہاتھ تھام کے مولا غدیر میں

پہنچی صدائے نامِ علی عرش سے پرے

مولا کا نام اس طرح گونجا غدیر میں

ہے بعد میرے کون سہارا بتا دیا

میرے نبیؐ نے راز یہ کھولا غدیر میں

جانے خدا سے کتنی بلندی ملی ہے جب

دستِ علی نبی نے اٹھایا غدیر میں

نامِ علی نبی کی زباں پر جو آ گیا

ہر لب پہ یا علی ہی پھر آیا غدیر

مولا نبی و مولا علی آج ہیں یہاں

دنیا کا حسن آج ہے سارا غدیر میں

منزل کو پا سکے گا نہ باسط کبھی بھی وہ

راہِ نجات آ کے جو بھولا غدیر میں


باسط علی حیدری

No comments:

Post a Comment