چاند میں ہے کوئی پری شاید
اس لیے ہے یہ چاندنی شاید
لوگ اس کو مسیحا کہتے تھے
ویسے وہ بھی تھا آدمی شاید
دل کا دروازہ کھول رکھا ہے
یوں ہی آ جائے گا کوئی شاید
سانس آتی ہے سانس جاتی ہے
اس کو کہتے ہیں زندگی شاید
آپ کا ذکر ہو مسلسل ہو
بس یہی تو ہے شاعری شاید
میرے آنسو تمہاری آنکھوں میں
اب بھی باقی ہے دوستی شاید
پنکج سبیر
No comments:
Post a Comment