The last Era of love
میں چاہتی ہوں مجھے کوئی وبائی مرض آ لگے
یا کوئی ایسی بیماری جس میں بچنے کے چانسز
مرنے کے چانسز سے کئی گنا کم ہوں
سانس اس قدر اکھڑ جائے کہ
وینٹی لیٹر کے بغیر گزارہ نہ ہو
آخری سانسوں کی روانی میں تم آؤ
میں بات کرنے کے لیے وینٹی لیٹر اتاروں
تو تم ہاتھ بڑھا کے لگا دو
مگر اس لمحے میرے ذہن میں بس یہی سوال ہو
کہ محبت کا دم گھٹ رہا ہو تو
وینٹی لیٹر کیوں نہیں لگایا جاتا؟
محبت کی سانس واپس آنے کا انتظار
کیوں نہیں کیا جاتا؟
اس سے پہلے کہ تمہارا جواب آئے
میرا وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا ہو
انعمتا علی
No comments:
Post a Comment