Tuesday, 1 March 2022

تم جو آتے سلام ہو جاتا

 تم جو آتے سلام ہو جاتا

دل کا دل سے کلام💓

تم محبت سے مجھ کو تکتے

جام کا انتظام ہو جاتا

گئے دنوں کی بات کرتے

سفرِ ہجر تمام ہو جاتا

بہتے پانی پہ نام لکھتے

قطرہ قطرہ جام ہو جاتا

سانس لیتے تو پھول کھلتے

تتلی کا بھی کام ہو جاتا

چاند تاروں کی بات چھوڑو

رضا تمہارے نام ہو جاتا


افسر رضا

No comments:

Post a Comment