Wednesday, 2 March 2022

میں نے چاہا تھا مرے بارے میں بس تو بولے

میں نے چاہا تھا مِرے بارے میں بس تُو بولے

کیوں تِرے بدلے تِری آنکھ سے آنسو بولے

اک غزل ایسی تو ہو نام سے منسوب مِرے

جس سے اٹھتی ہوئی احساس کی خوشبو بولے

رات تنہائی نے میری دیا ہونے کو ثبوت

جب مجھے پیرِ مغاں شوخی سے جگنو بولے

میں نے ترتیب سے رکھے تھے نجانے کیسی

لفظ بے جان تھے ان لفظوں سے باہو بولے

خامشی آنے ہی والی تھی مریدی میں، مگر

جو نہ بولے تھے کبھی مجھ سے وہ آہو بولے

بولنے والے تو چپ تھے سرِ محشر، لیکن

کیسی گزری مِری رخسار یہ گیسو بولے

جب مِرے نام سے بچھ جائے کہیں فرشِ عزا

میری خواہش ہے کہ کوئل کوئی کُو کُو بولے

جب فرشتے رکھیں اعمال مِرے پلڑوں میں

کاش اس وقت مِرے حق میں ترازو بولے

جن کی تعمیر میں شامل تھی جوانی میری

حرف علت مجھے بیٹے مِرے بازو بولے

اے مِری موجِ نسیمی! تُو دکھا دے اب تو

ایسا جادو کوئی سر چڑھ کے جو جادو بولے


نسیم شیخ

No comments:

Post a Comment