Wednesday, 2 March 2022

ہمارے ساتھ جو دھوکا کریں گے

 ہمارے ساتھ جو دھوکا کریں گے

بہت پچھتائیں گے جس دن مریں گے

توکّل جن کا ہے ذاتِ خدا پر

زمانے کے ستم سے کیا ڈریں گے

بڑی سیٹوں پہ بونے آ گئے ہیں

تماشا نِت نیا کوئی کریں گے

نہ اِتراؤ کہ آخر تم کو اک دن

یہ کانٹے آنکھ سے چننا پڑیں گے

ستائیں گے جو درویشوں کو اختر

بہت تاوان وہ اک دن بھریں گے


اختر حسین چیمہ

No comments:

Post a Comment