Saturday, 27 August 2022

عشق ہونا تو تھا جوانی میں

 عشق ہونا تو تھا جوانی میں

کس نے ترمیم کی کہانی میں

ہم کو رکھا گیا نشانے پر

زخم بھیجے گئے نشانی میں

میں کہانی میں تم پہ مرتا تھا

جھوٹ ہوتا ہے سب کہانی میں

اب دوبارہ فروخت مشکل ہے

ہم خریدے گئے گرانی میں

ہم کو رکھا گیا نشانے پر

زخم بھیجے گئے نشانی میں

ایک برگد کے پاس آ بیٹھے

بوڑھے ہونے لگے جوانی میں

شاہزادے کا بن میں ڈیرہ ہے

تخت خالی ہے راجدھانی میں


احسان الحق مظہر

No comments:

Post a Comment