یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقاؐ آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
یہ ان کی شرارت تو ہو سکتی ہے
ان کی ناپاک جسارت تو ہو سکتی ہے
پلید تخیل کی عبارت تو ہو سکتی ہے
پر یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقاؐ آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
یہ ان کی خواہش تو ہو سکتی ہے
نمود و نمائش تو ہو سکتی ہے
خود ستائش تو ہو سکتی ہے
پر یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقاؐ آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
نسب میں جس کے کے خلل ہوتا ہے
وہ شعورسے عاری، بے عقل ہوتا ہے
گستاخوں کا عموماً یہی طرز عمل ہوتا ہے
پر یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقاؐ آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
جھلکتا ہے اس فعل میں حسد ان کا
دلآزاری بھی ہو سکتا ہے مقصد ان کا
پر یقین ان کو بھی ہے صد فیصد اس کا
کہ نجس ذہنوں میں آقاؐ آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
وسیم احمد خاکی
No comments:
Post a Comment