عارفانہ کلام نعتیہ کلام
دل سے آقا کی ہو توقیر تو ہو جاتی ہے نعت
ہو خیالات میں تطہیر تو ہو جاتی ہے نعت
درس گہِ نعت کی لاریب ہے قرآن عظیم
پائیں قرآن سے تنویر تو ہو جاتی ہے نعت
صرف الفاظ و معانی سے نہیں کچھ حاصل
جب عمل کی بھی ہو تاثیر تو ہو جاتی ہے نعت
مصحف روئے پیمبرؐ کی ہر ایک آیت کی
کوئی کرتا ہے جو تفسیر تو ہو جاتی ہے نعت
رنج و آلام کے طوفانوں سے بچنے کے لیے
دل سے ہو نالۂ شبگیر تو ہو جاتی ہے نعت
بگڑے حالات پہ آقاؐ کے تصور کے طفیل
جگمگا اٹھتی ہے تقدیر تو ہو جاتی ہے نعت
ان کی مدحت کے ارادے میں مشاہد رضوی
حرف کرتے رہیں تحریر تو ہو جاتی ہے نعت
مشاہد رضوی
No comments:
Post a Comment