Thursday 17 November 2022

ابر چھایا تھا فضاؤں میں تری باتوں کا

 ابر چھایا تھا فضاؤں میں تِری باتوں کا

کتنا دلکش تھا وہ منظر بھری برساتوں کا

بجھتی شمعوں کے تعفن سے بچانے تجھ کو

میں نے آنچل میں سمیٹا ہے دھواں راتوں کا

کوئی شہنائی سے کہہ دو ذرا خاموش رہے

شور اچھا نہیں لگتا مجھے باراتوں کا

لاکھ دروازے ہوں چپ اور دریچے خاموش

چوڑیاں راز اُگلتی ہیں ملاقاتوں کا

دھوپ بھی تیز ہے شبنم کا بھروسا بھی نہیں

وقت بھی باقی نہیں اب تو مناجاتوں کا


رفیعہ شبنم عابدی

No comments:

Post a Comment