سرِ حشر بھی جو نہ ختم ہوں
یہ رگوں میں بہتی اداسیاں
جو کبھی کبھی کی ہوں راحتیں
وہ بھی رنج بن کے تمام ہوں
ابھی سلسلہ ہے نیا نیا
ابھی روشنی سی مٹھاس ہے
جو مجھی کو مجھ سے مِلا سکے
مجھے اس جنوں کی تلاش ہے
میں بھی کہہ سکوں کہ بِلا شُبہ
مجھے رَت جگوں نے ڈسا نہیں
جو تیری طرف کو پلٹ گیا
وہ رعونتوں میں بسا نہیں
مشعال اعجاز
No comments:
Post a Comment