سنو جاناں
اک آخری ملاقات
کسی میوزیم میں رکھیں گے
جانتی ہو کیوں
تا کہ وہاں پرانی چیزوں کو دیکھ کر
ہم ساتھ بیتے ہوئے پل دوہرائیں گے
ان پرانی اور نایاب اشیاء کو دیکھ کر
اپنی تمام پرانی باتوں کو یاد کریں گے
وہاں بیٹھے تمہیں بتاؤں گا کہ
محبت ختم نہیں ہوئی
بلکہ ناپید ہو گئی ہے
اور پھر
اقرار کروں گا تم سے کہ
تمہاری محبت، تمہاری یاد
ہمیشہ ان نایاب اشیاء کی طرح
ہمیشہ میرے دل کی زینت رہے گی
فہد شفيع
No comments:
Post a Comment