عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اے شعور و آگہی کے قبلۂ اول کرم
دین و دنیا کا توازن مسئلہ ہے، حل کرم
میری بینائی، سماعت، نطق اس کی زد میں ہیں
مجھ کو نِگلے جا رہی ہے کُفر کی دلدل، کرم
مجھ میں اک تپتے ہوئے صحرا نے مسکن کر لیا
کملی والےﷺ بھیج دے کوئی گھنا بادل، کرم
مجھ کو اپنی معرفت دیجیۓ مِرے یزداں صفات
فکر کے پاؤں بھی اب ہونے لگے ہیں شل، کرم
ریت اُڑتی ہے مِرے اندر نوازش کیجیۓ
شہرِ جاں بھی آپؐ کی رحمت سے ہو جل تھل کرم
نوازش علی ندیم
No comments:
Post a Comment