وہ لوگ
جنہیں کبھی کسی نے پھول نہیں دیا
جو ویک اینڈ پر کہیں نہیں جاتے
جن کے آنسوؤں سے
کبھی کوئی گلاب نہیں کِھلا
جنہیں بارش کے ہونے
یا بہار کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا
حرکتِ قلب ایسے ہی نہیں بند ہو جاتی
یا خون کی گردش کا دباؤ
ایک دم بڑھ جانے سے
دماغی شريان کا پھٹ جانا
سُنو
بلڈ پریشر کی تمام احتیاطی تدابیر اپنی جگہ
یہ تنہائی کا عالم بھی جان لیوا ہے
سُنو اداسی سے پرہیز کیا کرو
یہ جان لے لیتی ہے
میاں وقار
No comments:
Post a Comment