Sunday, 19 March 2023

تم کو کوئی دیکھ نہ پائے ایسا چشمہ لانا ہو گا

 چشمہ


تم میرے نا محرم ہو

پھر کیوں خواب میں آتے ہو؟

شب گر تم کو خواب میں دیکھوں

اٹھ کر اپنی آنکھیں کوسوں

عکس تمہارا دیکھے کوئی

مجھ کو کیا کچھ سوچے کوئی

اب یہ عکس چھپانا ہو گا

تم کو کوئی دیکھ نہ پائے

ایسا چشمہ لانا ہو گا


ثمین بلوچ

No comments:

Post a Comment