Wednesday, 15 March 2023

یہ بھی اچھا ہوا وہ کسی اور ہی شہر میں جا بسی

 ایک مختصر نظم


یہ بھی اچھا ہوا

وہ کسی اور ہی شہر میں جا بسی

اتفاقاً سہی 

ملتے رہتے جو ہم 

راکھ کے ڈھیر سے اک چنگاری کبھی

ایک شعلے کے پیکر میں ڈھل سکتی تھی

اور پھر سے وہی آگ جل سکتی تھی


راشد مراد

No comments:

Post a Comment