Saturday, 11 March 2023

مار ڈالے گی ہوک شہزادی

 مار ڈالے گی ہُوک شہزادی

ایسی وحشت کو تُھوک شہزادی

تُو نے دیکھی ہے صرف خوشحالی

کاٹ کر دیکھ بُھوک شہزادی

آئینے میں دراڑ جیسے ہیں

دل کے اندر شکُوک شہزادی

عشق پتھر مزاج ہرجائی

تٗو ہے نازک ملٗوک شہزادی

مذہبِ عشق میں تو جائز ہے

تھوڑی سی بٗھول چٗوک شہزادی


کومل جوئیہ

No comments:

Post a Comment