Monday, 13 March 2023

دور سے بیٹھ کے لمحوں میں کم دوری کرتے ہیں

 دور سے بیٹھ کے لمحوں میں کم دوری کرتے ہیں

پھول دکھا کر ہم اس کی مشہوری کرتے ہیں

باقی کام بھی رفتہ رفتہ ہو ہی جائیں گے

گلے ملو پہلے تو دنیا پوری کرتے ہیں

میری دعائیں، میرا کلام اور میرے سات سلام

ان کے لیے جو گرمی میں مزدوری کرتے ہیں

ان لوگوں کا عشق سے کوئی واسطہ نئیں ہوتا

جو ہر بات پہ مجبوری مجبوری کرتے ہیں

دل کا فالتو کام نہیں ہو گا ہم سے، ہم لوگ

بات بھی کرنی ہو تو بہت ضروری کرتے ہیں

یا اللہ! بس موت آئے تو شہر مدینہ ہو

آخری خواہش تو انسان بھی پوری کرتے ہیں


احمر فاروقی

No comments:

Post a Comment