Sunday, 12 March 2023

دین اسلام کے غدار ہیں لیڈر اپنے

 دینِ اسلام کے غدار ہیں لیڈر اپنے

سُودی قرضوں کے طلبگار ہیں لیڈر اپنے

اپنے قانون کی پُوجا سے سکوں پاتے ہیں

رب کے قانون سے بیزار ہیں لیڈر اپنے

ان سے اسلام کے خدمت کی امیدیں چھوڑو

جالِ شیطاں میں گرفتار ہیں لیڈر اپنے

ان کے مرہم سے بھی ملت کے زخم جلتے ہیں

قول و کردار کے مکار ہیں لیڈر اپنے

یہ نہ مذہب سے نہ ملت سے کبھی مخلص تھے

اہلِ مغرب کے وفادار ہیں لیڈر اپنے

ایک دوجے سے الجھتے ہیں مگر اندر سے

باہمی یار و مددگار ہیں لیڈر اپنے


ہدہد الہ آبادی

No comments:

Post a Comment