Wednesday 22 March 2023

وقف فریاد بھی نہیں رہتا

 وقفِ فریاد بھی نہیں رہتا

دل مگر شاد بھی نہیں رہتا

ایک وہ ہے کہ بھولتا ہی نہیں

اور کچھ یاد بھی نہیں رہتا

جب جہالت کا دور دورہ ہو

کوئی استاد بھی نہیں رہتا

اتنا تنہا ہوں میں کہ لگتا ہے

ساتھ ہمزاد بھی نہیں رہتا

جب خلف، ناخلف سے ہوتے ہیں

ذکرِ اجداد بھی نہیں رہتا

جس میں آسیب ہجر بستا ہو

گھر وہ آباد بھی نہیں رہتا

جب بہاریں اجاڑتی ہیں چمن

پِھر تو صیاد بھی نہیں رہتا

جِس کو آزادیوں کی قید ملے

وہ تو آزاد بھی نہیں رہتا


باقر زیدی 

No comments:

Post a Comment