Wednesday, 22 March 2023

جشن بہار میں رستوں پر

 جشن بہاراں


جشن بہار میں رستوں پر

جو پھول سجاتے رہتے ہیں

نہر کنارے روشن کرتے

رنگ بچھاتے رہتے ہیں

کاش کوئی ان کو بتلائے

بھوک بیماری غربت ہو تو

بچے مُرجھا جاتے ہیں

پُھولوں کی خُشبو سے اچھی

روٹی کی خُشبو ہوتی ہے

پُھولوں والے تھال یہ لے لو

روٹی والی تھالی دے دو


نیلما ناہید درانی

No comments:

Post a Comment