Sunday, 19 March 2023

کوئی رومانوی نظم نہیں لکھ پایا

 مدت ہوئی میں

کوئی رومانوی نظم نہیں لکھ پایا 

میرے لب کسی کی

جبیں کے بوسے کو ترس گئے ہیں 

اگر تم چاہو تو 

یہ تسلسل ٹوٹ سکتا ہے

کیا اجازت ہے کہ 

میں تمہیں محبت کا ایک پھول بھیج سکوں 

اور تمہاری جبیں چوم کر 

تمہارے نام کوئی نظم لکھ سکوں


میاں وقار

No comments:

Post a Comment