Thursday, 13 April 2023

عمر ڈھل رہی ہے رت بدل رہی ہے

 عمر ڈھل رہی ہے

رُت بدل رہی ہے

میرے وجود کی ہر شاخ پر

گرد سے اٹے ہوئے

وقت کی پھوار سے

سارے پتے دُھل رہے ہیں

ٹہنیوں کے جھاڑ میں پنچھی

اپنا گھونسلہ بن رہے ہیں

وہ پھول مُرجھائے ہوئے

دلنشیں نسیم سے

رفتہ رفتہ جھڑ رہے ہیں

نئے شگوفے، کھلے جو تھے

پھل بن کے پک رہے ہیں

اک پُر وقار انداز میں

اب یہ کندھے جھک رہے ہیں

آنے والی یہ خزاں

کتنی پُر بہار ہے

اک پُر سکوں احساس ہے

کہ خواب رستہ بدل رہے ہیں


ثمین بلوچ

No comments:

Post a Comment