Saturday, 3 June 2023

بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتے

 بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتے

ہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے

ملنا ہے، آ جیت لے میداں میں ہم کو

ہم اپنے قبیلہ سے بغاوت نہیں کرتے

طوفاں سے لڑنے کا طریقہ ہے ضروری

ہم ڈوبنے والوں کی حمایت نہیں کرتے

کیوں بوجھ لیے بیٹھے ہو تم ذہن پہ اپنے ہم

لوگ تو دشمن سے بھی نفرت نہیں کرتے

پلکوں پہ ستارے ہیں نہ شبنم ہے نہ جگنو

اس طرح تو دشمن کو بھی رخصت نہیں کرتے

ہر سمت بڑے لوگوں کی ایک بھیڑ ہے نگہت

ہم اتنے خداؤں کی عبادت نہیں کرتے


نسیم نکہت

No comments:

Post a Comment