Thursday, 5 October 2023

اس چمن میں سدا بہار نہیں

اس چمن میں سدا بہار نہیں 

رنگ دُنیا کا اعتبار نہیں 

بُلبلے کو سکون ہو کیوں کر 

خُود سمندر کو جب قرار نہیں 

ہاں کا بھی کوئی وقت آئے گا 

کب تک آخر یہ بار بار نہیں 

خواب پر بے قیاس بیداری 

دونوں حالت میں اختیار نہیں 

اس کے وعدے کا کیا بھروسہ ہے 

جس کو اک آن بھی قرار نہیں 

کس قدر صاف دل رہا امجد

اس کی مٹی میں بھی غبار نہیں 


امجد حیدرآبادی

سید احمد حسین 

No comments:

Post a Comment