عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سارے جہاں میں دیکھو عظمت حسینؑ کی ہے
یہ روشنی جہاں میں طلعت حسینؑ کی ہے
نامِ یزید کب کا ہے مٹ گیا جہاں سے
جاری ہے جو لبوں پہ مدحت حسینؑ کی ہے
عطار اس لہو سے کیو نکر نہ خوشبو آئے
جس کے لہو کو بخشش الفت حسینؑ کی ہے
سارے یزیدی ہارے میدانِ کربلا میں
باقی ہے آج تک جو ، وہ رفعت حسینؑ کی ہے
ہرگز جھکانا مت سر باطل کے سامنے تم
ڈٹ جانا حق پہ مومن سنت حسینؑ کی ہے
مزمل صفی
No comments:
Post a Comment