کچھ بھی کر سکتا نہیں تدبیر سے
آدمی مجبور ہے تقدیر سے
ٹکڑے کیوں کرتے ہو دلِ شمشیر سے
توڑو یہ شیشہ نگہ کے تیر سے
جم سکی رنگت نہ بزم غیر میں
اکھڑی اکھڑی آپ کی تقریر سے
عاشقوں پر ظلم کرنے کے سوا
اور کیا آتا ہے چرخِ پیر سے
کیوں مرید عشق اے وحشت نہ ہوں
سلسلہ ملتا ہے یہ زنجیر سے
لو تواضع کا کمانوں سے سبق
راہ کرنا دل میں سیکھو تیر سے
قابل تیغ ادا کیا ہم نہیں
کاٹتے ہو کیوں گلا شمشیر سے
میں تو دلداہ فصاحت کا ہوں بزم
کیوں نہ ہو الفت کلام، میر سے
بزم آفندی
No comments:
Post a Comment