ساتھ گزرے ہیں تیرے جو یار دن
یاد کے قابل ہیں وہ شہکار دن
آئے دن کی چھوڑ یہ ناراضگی
زندگی کے ہیں یہی بس چار دن
مہکتا ہے پھولوں سے سارا چمن
جب تمہارا کرتا ہے دیدار دن
کیا بتاؤں ہجر میں تیرے صنم
وحشتوں کا کرتے ہیں پرچار دن
فلسفہ عابد! محبت کا سمجھ
ورنہ گزریں گے تِرے بیکار دن
عابد علیم سہو
No comments:
Post a Comment