Wednesday 19 June 2024

خود کو درِ رسول کے جب رو بہ رو کریں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خود کو درِ رسولؐ کے جب رو بہ رو کریں

خاکِ درِ رسولؐ سے پہلے وضو کریں

مزدور ہیں غریب ہیں نادار ہیں، مگر

ہر پل درِ رسولؐ کی ہم  آرزو کریں

دے کر دعائیں سنّتِ سرورؐ نبھائیں گے

ہم پر ستم ہزار ہمارے عدو کریں

تم خاتم النبیﷺ ہو، تمہی نورِ کبریا

ہم خاک ہو کے نور پہ کیا گفتگو کریں

ضامن یہی ہے دہر میں امن و امان کا

قائم نظامِ اُمیّ لقب چار سُو کریں

سرور خدا کی حمد سے آقاؐ کی نعت سے

آغاز اپنی صبح کا میں اور تُو کریں


رفیق سرور 

No comments:

Post a Comment