Monday, 17 June 2024

کاش کے تم کو بتائیں ہم

 کاش


کاش کے تم کو بتائیں ہم

تجھ پہ اس طرح سے حق جتائیں ہم

بے چارگی کو اپنی

تجھ میں کھو کر تجھے دکھائیں ہم

تُو جو بول دے تو فلک کے سمت

یہ رُکی ہوئی ہوا کی سمت

یہ عرش کی روش میں ہم

ایسا کوئی رستہ نکال دیں

بنے جو تیرے جمیل میں

عروج کی تکمیل میں

تیرا قرض ہم جو اتار دیں

پھر ایسا حلیہ بگاڑ لیں

تُو منع کرے اور پھر بھی ہم

لباس کو تن سے اُکھاڑ لیں

اندھیر بھرے نگر میں ہم

قسمت کی وحشت اتار لیں

روکے جو تُو قریب سے

پھر حصار نیا باندھ لیں

تُو بلا بلا کر کہے ہمیں

میرے داغ کو مٹا دو تم

میرے نگر کی گر ٹھان لو تم


طوبیٰ سہیل

No comments:

Post a Comment